ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی کراچی پہنچا دی گئی

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی دامن کوہ کی سیر کے بعد آخري مرحلے ميں شہر قائد پہنچا دی گئي۔ کراچی والے اتوار کے روز چمچماتي ٹرافي کا دیدار کریں گے۔

کراچی میں ورلڈ کپ کرکٹ کی ٹرافی کو چار مقامات پر عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ نيشنل اسٹيڈيم ميں شائقين کرکٹ ٹرافي کا ديدار کريں گے۔ اسٹیڈیم میں رونمائی کے بعد اسے مہٹہ پيلس اور فريئرہال لے جایا جائے گا۔

 

ورلڈ کپ کی شاندار ٹرافی معين خان اکيڈمي ميں بھي جلوہ دکھائے گی۔ اس سے قبل ٹرافی نے لاہور اور اسلام آباد کا چکر بھی لگایا۔ کراچی میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد ٹرافی کو بنگلادیش روانہ کردیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی نے اپنے سفر کا آغاز 27 اگست کو دبئی سے کیا تھا۔ ورلڈ کپ ٹرافی 9 ماہ میں 5 براعظموں، 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ عالمی کپ کی ٹرافی 16 فروری کو لندن پہنچے گی۔ لندن آمد کے بعد ٹرافی انگلینڈ اور ویلز کا 100 روزہ دورہ کرے گی اور14 جولائی دو ہزار انیس کو لارڈز گراؤنڈ میں فاتح ٹیم کے سپرد کی جائے گی۔

 

ورلڈ کی اس ٹرافی کے گلوبل ٹور کا مقصد پرستاروں کو کرکٹ سے قریب لانا اور انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کا احساس دلانا ہے۔

خیال رہے کہ میگا ایونٹ ورلڈ کپ کرکٹ تیس مئی سے چودہ جولائی دو ہزار انیس تک انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوگا، جہاں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے تاریخی میدان پر 30 مئی کو کھیلیں گے، جب کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اکتیس مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلے گی۔

 

پاکستان کا اس کے بعد تین جون کو انگلینڈ، سات جون کو ایک اور میچ اور 12 جون کو آسٹریلیا سے میچ ہوگا۔

 

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اہم ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون، نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون اور افغانستان کے خلاف 29 جون کو مدمقابل ہوگی۔

 

پاکستانی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ پانچ جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گی۔

ورلڈ کپ کرکٹ 2019 کا مکمل شیڈول

WORLD CUP CRICKET

WC TROPHY2019

Tabool ads will show in this div