بطور والدین ناکام ہونا تباہ کن ہو سکتا ہے، کاجول
بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بطور والدین ناکام ہونا تباہ کن ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم’ہیلی کاپٹر ایلا‘کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتا یا کہ آپ زندگی میں بہت ساری چیزوں میں ناکام ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ آپ اپنے کیریئر اور شادی میں بھی ناکام ہو سکتے ہیں لیکن پھر بھی آپ اسے برداشت کر جاتے ہیں لیکن بطور والدین اگر آپ ناکام ہو جاتے ہیں تو یہ تباہ کن ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ اس بات کو قبول ہی نہیں کر سکتے کہ اپنے بچوں کو زندگی میں آگے لانے میں ناکام رہیں۔
واضح رہے کاجول کی آنے والی فلم’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘میں سنگل ماں کا کردار میں نظر آئیں گی۔
PARENTS
تبولا
Tabool ads will show in this div