مریم نوازلیڈر ہیں جوسیاست میں چھاچکی ہیں، مشاہد اللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما و سنیٹر مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ مریم نوازلیڈر ہیں جوسیاست میں چھاچکی ہیں۔
لیگی سنیٹر مشاہد اللہ نے سماء کے پروگرام ایجنڈا تھری سیکسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نوازلیڈر ہیں جوسیاست میں چھاچکی ہیں،نوازشریف نے مجھے کہا مریم نواز کی سیاسی ٹریننگ کرو، میں نےجواب دیاانہیں ٹریننگ کی ضرورت نہیں۔
سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ آپشنز تھے نوازشریف لندن میں رہیں سب پہلے جیسا ہوجائے گا،دھرنوں کے دوران بھی آپشنز تھے،سب ٹھیک ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نواز صدمے میں ہیں ان کے ساتھ ایک مخصوص حالات میں زیادتی کی ، انہوں نے بتایا کہ ’جب مریم نواز جیل سے باہر نکلیں تو مریم نے بتایا انکل میں چاہتی تھیں کہ جیل سے نکل کر سیدھا اپنی ماں کے پاس جاوں لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں ‘۔
الیکشن 2018 کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج تبدیل نہ ہوتےتوہمیں اکثریت حاصل ہوتی، آرٹی ایس سسٹم کیوں بندہوا، شاہ محمودقریشی کےحلقےکانتیجہ 2گھنٹےمیں آگیا، کراچی کےتمام حلقوں کےنتائج3روز بعد آئے۔
سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کوتسلیم نہیں کرتے،یہ کٹھ پتلی حکومت ہے،ضرورت پڑی توسڑکوں پربھی نکلیں گے۔
فواد چوہدری کی جانب سے لگائے گئے الزام کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا میری تقاریرپی ٹی آئی سے برداشت نہیں ہوتیں،فوادچوہدری الزام نہ لگائیں،ثبوت ہیں توکارروائی کریں۔