کوئٹہ،حکومت و ہزارہ برادری کےمذاکرات کامیاب،دھرناختم،تدفین آج ہوگی

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ: وفاقی وزراء چوہدری نثاراور پرویزرشید کے ہزارہ برادری کےرہنماؤں سے مذاکرات کامیاب  ھونے کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نےدھرناختم کرنے کااعلان کر دیا، سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی تدفین صبح10بجےہوگی۔


اس موقع پردھرنےکےشرکاءسےخطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہا کہ سانحہ مستونگ پرکوئٹہ کےعوام سےاظہارافسوس کرتے ہیں اورغم کی اس گھڑی میں ہزارہ قوم کےساتھ ہیں۔


 انہوں نے کہا کہ میں اور پرویزرشید یہاں وزیراعظم کی ہدایت پرآئے ہیں اور یہاں آنےکامقصدہزارہ قبیلےسےاظہاریکجہتی تھا۔


وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہزارہ قوم کےایک مطالبےسےبھی اختلاف نہیں، چندسالوں میں ہزارہ برادری پرظلم کےپہاڑتوڑےگئے۔ اب ہزارہ قوم کاخون رائیگاں نہیں جائےگا خون کاحساب ہوگااورآپ کےسامنےہوگا۔


کامیاب مزاکرات کے بعد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نےدھرناختم کرنے کااعلان کیا اور بتایا کہ سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی تدفین کل صبح10بجےہوگی۔


اس موقع پر ہزارہ دیموکریٹک پارٹی کے لیڈر نے دوسرے شہروں میں جاری دحرنے والوۃ سے اپیل کی کہ اب وہ بحی اپنا احتجاج ختم کر کے راستے کھول دیں۔ سماء

آج

guinea

revenge

Tabool ads will show in this div