شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج، اراکین اسمبلی سمیت 140 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج کرنا لیگی رہنماؤں کو مہنگا پڑ گیا، 2 ارکان اسمبلی سمیت 140 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری پر گزشتہ رات لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے مال روڈ پر احتجاج کیا، ریگل چوک کے قریب ٹائر جلا کر سڑک بلاک کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی تھی۔

مسلم لیگ ن کے 2 اراکین اسمبلی سمیت 140 افراد کیخلاف 16 ایم پی او کی دفعات کے تحت تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان اور رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤس اسکیم اسکینڈل میں نیب نے گزشتہ روز احتساب عدالت سے گرفتار کیا تھا۔

PMNL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div