اداکارببرک کی بطورفلمسازوہدایتکارپہلی فلم کی عکس بندی مکمل

اسٹاف رپورٹ


لاہور   :   اداکار ببرک شاہ کی بطور فلمساز و ہدایتکار پہلی فلم ''مولا وے'' کی عکسبندی مکمل کرلی گئی۔ فلم میں ببرک شاہ نے پینتیس مختلف کیٹگریز میں کام کرکے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر ڈالا۔

فلم کی کہانی ان عناصر کی نشاندہی کرتي ہے، جو دولت کي چمک دمک ميں اس قدراندھے ہوجاتے ہیں کہ اپنے ملک کے خلاف سرگرمیاں شروع کر دیتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار  اداکار ببرک شاہ نبھا رہے ہیں، جب کہ دیگر فنکاروں میں اورنگزیب لغاری اور راشد محمود سمیت چھوٹی اسکرین کے سینیر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم مولا وے ميں اداکار ببرک شاہ نے پينتيس مختلف کيٹگريز ميں اپني صلاحيتوں کے جوہر دکھا کر گينز بک آف ورلڈٖ ريکارڈ ميں اپنا نام بھي ردج کرايا۔ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو اس فلم سے خاصي اميديں وابستہ ہيں، تاہم وہ سمجھتے ہيں کہ  فلم ميکرز کو اچھوتے موضوعات پر توجہ ديني چاہيے۔ سماء

ahmadinejad

مکمل

Tabool ads will show in this div