کراچی میں گرین لائن منصوبہ، ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک آئندہ ماہ بند کیا جائیگا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/MA-Jinnah-road-khi-ASLIVE-06-10-1.mp4"][/video]

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گرين لائن بس منصوبے کا تعميراتی کام شہريوں کیلئے زحمت کا باعث بننے لگا، ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک بھی رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ شروع ہونے پر (ماہ محرم الحرام کے بعد) ٹریفک کیلئے بند کردیا جائے گا۔

کراچی کے عوام کو شہر کے اہم حصے میں تعمیراتی کام کے باعث مسلسل ٹریفک جام کا سامنا ہے، ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک بند ہونے سے اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔

اسسٹنٹ پروجیکٹ منیجر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا حصہ انڈر پاس کی تعمیر کیلئے ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک بھی  ماہ محرم الحرام کے اختتام پر بند کيا جائے گا، عاشورہ محرم 20 اور 21 ستمبر کو منائی گئی تھی تاہم شہدائے کربلا کا چہلم 29 اکتوبر تک ہونے کا امکان ہے۔

اسسٹنٹ پروجیکٹ منیجر نے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔

M.A Jinnah road

Green Line Project

Tabool ads will show in this div