تبدیلی حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے،نواب ثنا اللہ زہری

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان پر ایک تسلسل سے انتقامی کاروائیاں جاری ہیں مگر اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

 

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر سابق وزیر اعلی نواب ثناءاللہ زہری کا ردعمل سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تبدیلی حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے، اس طرح کے اقدامات سے مسلم لیگ ن کے قائدین کو زیر نہیں کیا جاسکتا، کسی بھی انتقامی کارروائی سے قبل تبدیلی کی دعویدار حکومت پنجاب کی ترقی پر نظر دوڑائیں۔

 

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اس طرح کی کاروائیاں کر کے ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی، حکومت کو چائیے کہ وہ اس طرح کی انتقامی کاروائیوں سے گریز کرے ،مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کے برے اثرات مرتب ہونگے۔

 

دوسری طرف سابق حکومت کے اتحادی اور نیشنل پارٹی کے صدر حاصل بزنجو نے شہباز شریف کی گرفتاری پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری تحریک انصاف اور نیب کی انتقامی کاروائی ہے،پاکستان تحریک انصاف اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اس طرح کی کاروائیوں سے جمہوری روایات کو نقصان پہنچے گا،احتساب کا عمل سب کے لیے بلا تفریق ہونا چاہیے۔

PTI

ACCOUNTABILITY

Senator Mir Hasil Bizenjo

nawab sana ullah zehri

shebaz shareef

Tabool ads will show in this div