موجودہ حکومت سیاسی انتقام میں نیب کی پارٹنرہے،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب  نے شہبازشریف کی گرفتاری کو ملکی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں خوشحالی پر شہبازشریف کو سزادی گئی۔

لاہور میں احتساب عدالت کےباہر میڈیاسے بات کرتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج ملکی تاریخ کاسیاہ دن ہے،پنجاب میں خوشحالی پرشہبازشریف کوسزادی گئی ۔مریم اورنگزیب نے پرعزم لہجے میں کہا کہ مخالفین ہمیں سیاست میں شکست نہیں دےسکے،پنجاب کی ترقی شہبازشریف کا سب سے بڑا جرم ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام  میں نیب کی پارٹنرہے،حقائق عوام کے سامنے آنے چاہیں۔

مریم اورنگزیب نےمطالبہ کیاکہ کیس کا کوئی ثبوت مل گیاہےتوبتایاجائے،اگرکرپشن کےالزامات ہيں تونيب ريفرنس دائرکرے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div