پولیس تشدد کیس: محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور

لاہور میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اغواء کے مقدمے میں صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی ۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ایک گاڑی قبضے میں لے لی ہے ۔

محمود الرشید کے بیٹے نے ضمانت کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا ۔ عدالت نے پندرہ اکتوبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے این ایف سی سوسائٹی میں چھاپہ مارا ۔ ملزم شان مسعود ہاتھ نہیں آیا ، البتہ مقدمے میں درج سفید رنگ کی کار پولیس نے قبضے میں لے لی ۔

تفتیش کرنے والوں نے تشدد کا نشانہ بننے والے کانسٹیبل کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے ۔

مقدمے میں نامزد دوسری گاڑی محمود الرشید کے نام رجسٹرڈ ہے ۔ حکام کے مطابق محمود الرشید کے بیٹے نے تفتیش میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

Police Torture Case

Mehmoodur Rashid

Tabool ads will show in this div