افغان پریئمیر لیگ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

افغانستان کی پہلی پریمیئر لیگ کا آغاز 5 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن کا پہلا میچ شارجہ میں ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت کرکٹ کی دنیا کے نامور کھلاڑی شریک ہورہے ہیں۔

 

اس اہم ایونٹ میں جہاں کرکٹ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھیں گے وہیں، چوکوں اور چھکوں اور وکٹون کا ایک طوفان بھی دیکھنے کی توقع ہے۔ افغان پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی، کرس گیل، پرساد، برینڈن میک کیلم جیسے بڑے نام بھی نظر آئین گے۔

ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس کا آغاز پانچ اکتوبر جمعہ سے ہو رہا ہے۔ لیگ کا فائنل بیس اکتوبر ہفتہ کو ہوگا۔ لیگ کے تمام میچز شارجہ میں ہی کھلے جائیں گے۔

 

ایونٹ کا پہلا میچ کابل زاوانن اور پکتیا پینتھرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں بالکھ لیجنڈ، قندھار کے نائٹس، ننگرہار لیوپرڈز شامل ہیں۔ ایونٹ سے قبل سابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

 

Afghan Premier League

Tabool ads will show in this div