قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دعائیں لینےمولاناطارق کےپاس پہنچ گئے

آسٹریلیا سے ٹکرانے سے پہلے قومی کرکٹ ٹيم کے کھلاڑي دعائیں لینے ممتاز عالم دين مولانا طارق جمیل کے پاس پہنچ گئے

مولانا طارق جمیل سے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کی ملاقات دبئی میں ہوئي، جس ميں قومي ٹيم کے کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، وہاب رياض، اظہرعلي، امام الحق اور ديگر شامل تھے۔

مولانا طارق جمیل نے ٹيم کي کاميابي کيلئے دعا کي۔ اُنہوں نے کھلاڑيوں کو ہدايت کي کہ وہ زيادہ سے زيادہ محنت کريں۔ واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوٹیسٹ میچزکی سیریز اتوار 7 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو رہی ہے۔

 

قومی ٹیم انتظامیہ نے پہلے ٹیسٹ کی ٹیم فائنل کرلی ہے۔ جس کے مطابق دو سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد حفیظ نوجوان امام الحق کے ساتھ اوپن کریں گے۔ اظہر علی نمبر تین پر آئیں گے۔ حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد چوتھی سے ساتویں پوزیشن پر کھیلیں گے۔ لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیم کے اہم ممبر ہیں۔ نویں پوزیشن پر آل راونڈر فہیم اشرف اور فاسٹ بولر وہاب ریاض میں ٹائی ہے۔

 

وکٹ دیکھ کر اگر اضافی اسپنر لینے کا فیصلہ ہوا تو شاداب خان کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ فاسٹ بولنگ کا شعبہ محمدعباس اور حسن علی سنبھالیں گے۔ اس طرح ٹیم میں نمبر سات تک مستند بیٹسمین شامل ہوں گے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو لیفٹ آرم اسپنر حارث سہیل اور آف اسپنر محمد حفیظ کی معاونت حاصل ہوگی۔ پیس بولرز عباس اور حسن کا ساتھ وہاب یا فہیم اشرف دیں گے۔

TEST MATCHES

PakvsAus

MAULANA TARIQ JAMEEL

Tabool ads will show in this div