آسکر ایوارڈز کا میلہ لوٹنے کیلئے 7 بہترین فلمیں میدان میں

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : دنيا کے سب سے بڑے فلمی اعزاز آسکر ايوارڈ کا ميلہ 22 فروری کو سجے گا، بہترين فلم کيٹگری ميں 7 فلميں نامزد کردی گئيں۔

حاليہ دنوں باکس آفس پر راج کرنیوالی امريکن اسنائپر آسکر کيلئے فيورٹ قرار دی جارہی ہے، ہلکے پھلکے موضوع پر بنی برڈ مين ميں بھی بڑا ايوارڈ لينے کی پوری صلاحيت ہے۔

بافتا ايوارڈز جيتنے کے بعد بوائے ہوڈ کو بھی ہلکا نہيں سمجھنا چاہئے، طنز و مزاح سے بھرپور گرينڈ بوڈاپسٹ ہوٹل سال کی بہترين فلم بننے کی پوری صلاحيت رکھتی ہے۔

دوسری جنگ عظيم کی کشمکش پر فلمائی گئی دی امیٹیشن گیم آسکرايوارڈ کی دوسری فيورٹ قرار دی جارہی ہے، سلمیٰ ہائيک کا ايکشن سے بھرپور شاہکار سيلما بھی فہرست کا حصہ ہے جبکہ اسٹيفن ہاکنز کی سچی داستان تھيوری آف ايوری تھنگ تمام حريفوں پر بازی مارسکتی ہے۔

باکس آفس پر بزنس کرنے والا کونسا شاہکار اس ايوارڈ کا حقدار ہے، اس فیصلہ ججز 22 فروری کو سنائيں گے۔ سماء

universities

democrats

Tabool ads will show in this div