زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے پر تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس مل گیا

بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ کو فلم سیٹ پر بد تمیزی اور جنسی زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے پر قانونی نوٹس مل گیا۔

بالی ووڈ ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر اور فلم ہدایت کار وویک اگنی ہوتری پر فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات لگانے والی اداکارہ تنوشری دتہ کو قانونی نوٹسز مل گئے۔

فلم ’‘عاشق بنایا آپ نے ‘سے شہرت پانے والی تنوشری دتہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر 26 ستمبر کو الزام عائد کیا تھا کہ اداکار نے انہیں 2008 میں فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر ان کے ساتھ نازیبا منظر شوٹ کروانا چاہتے تھے، مگر اداکارہ نے انکار کردیا۔

بعد ازاں اداکار نانا پاٹیکر نے اس حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،انہوں نے تنوشری دتہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کردیاہے۔

nana patekar

sexual harassment

Tabool ads will show in this div