ناشائستہ طرزعمل پر برطانیہ میں پاکستانی سفیر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

سفارتی اداب کے منافی اور ناشائستہ طرزِعمل کے باعث برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیر صاحبزادہ احمد خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، احمد خان نے گزشتہ ماہ ایک تقریب میں غیرمہذبانہ حرکتیں کی تھیں ۔

آئی پی پی اے ایوارڈ شو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے نا شائستہ رویہ اختیار کیا تھا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو وضاحت دینے میں ناکام ہوگئے، اس بنا پر ان کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ۔ دفتر خارجہ کے مطابق نئے ہائی کمشنر کے لیے جوہر سلیم ، ظہیر جنجوعہ اور نغمانہ ہاشمی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ صاحبزادہ احمد خان کو نئی تعیناتی کیوبا میں دیے مانے کا امکان ہے ۔ صاحبزادہ احمد خان نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران بہکی بہکی باتیں کی تھیں شوبز ستاروں کو ایمبیسٹر کہتے رہے، پاکستانی ہائی کمشنر نے اداکار جاوید شیخ سے بھی الٹے سیدھے سوالات کیے تھے۔

Pakistani Ambassador

ahmed khan

Tabool ads will show in this div