پاکستانی فیشن ڈیزائنر عامرہ جواد کے ملبوسات کی امریکا میں دھوم

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : فیشن ڈیزائننگ کی دُنیا میں پاکستان کا اُونچا نام ہونے کو ہے، امریکا میں عامرہ جواد کے ڈیزائنز کی دھوم مچ گئی، معروف ماڈل جسیکا پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات کی شان بڑھائیں گی۔

پاکستانی فیشن ڈیزائنر سیدہ عامرہ جواد اب امریکا میں پاکستان کا نام روشن کریں گی، 19 مارچ کے دن دریائے ہڈسن میں شاندار جہاز پر مشہور و معروف ماڈل جسیکا ان کی رنگا رنگ تخلیق کے جلوے ریمپ پر بکھیریں گی۔

جسیکا کی عالمی شہرت کی وجہ ان کے نرالے ہیئراسٹائل ہیں، عامرہ کے اعلیٰ اور عمدہ ڈیزائنز نے جسیکا کا دل جیت لیا ہے، کہتی ہیں دنیا عامرہ کا فن دیکھ کر حیران رہ جائے گی۔

سیدہ عامرہ جواد نے 2008ء میں اپنے لیبل کی رونمائی کی، جس کے بعد عزت، شہرت اور دولت نے ان کے قدم چوم لئے، فیشن شو میں 4 براعظموں کے منفرد اور دیدہ زیب لباس پیش کئے جائیں گے۔ سماء

war

decision

fashion designers

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div