بھارتی عدالت کا روہنگیا پناہ گزینوں کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

ریاستی دہشتگردی سے جان بچا کر بھارت میں پناہ لینے والے 7 روہنگیا مسلمان واپس میانمار ڈی پورٹ کردیئے گئے۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے 7 روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو میانمار ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔
روہنگیا کے مظلوم پناہ گزین 2012ء سے بھارت کی جیل میں اذیتیں جھیل رہے تھے، عدالتی فیصلے کے بعد انہیں واپس میانمار کی سرحد پر اُس فوج کے حوالے کردیا گیا جس فوج کی ریاستی دہشتگردی سے یہ جان بچا کر بھارت پہنچے تھے۔
میانمار کے چالیس ہزار روہنگیا مسلمان بھارت میں پناہ گزین ہیں، جو عدالتی فیصلے کے بعد شدید خطرے میں ہیں، میانمار میں مسلمانوں کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں ہے، اقوام متحدہ صورتحال کو انسانی المیہ قرار دے چکی ہے۔
STATE TERRORISM
rohingya muslims
INDIAN SUPREME COURT
تبولا
Tabool ads will show in this div