پانی کے نئے بحران کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

محکمہ موسميات نے ایک بار پھر پانی بحران کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ خريف سيزن ميں پانی کی قلت پيدا ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے  خريف سيزن ميں پاني کي کمي کا خدشہ ظاہر کرديا۔ محکمہ موسميات کے مطابق پاني کے بڑے ذخائر تربيلا ڈيم ميں معمول سے 9 فيصد جبکہ منگلا ڈيم ميں 6 فیصد تک پاني کی کمی کا امکان ہے۔ عمومي طور پرخريف سيزن ميں تربيلا ڈيم ميں 5.1 جبکہ منگلا ميں 17.3 فيصد پاني ہوتا ہے۔

 آنے والے سيزن ميں پاني کي قلت کے پيش نظر واٹر مينجمنٹ اداروں کو پانی کے استعمال کے حوالے سے محتاط رہنے کي ہدايت جاري کردي گئی ہے۔

MET OFFICE

water shortage

Kharif season

water reserves in Pakistan

Tabool ads will show in this div