دس سال بعد گلوکار علی حیدر کی موسیقی کی دنیا میں واپسی
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پاپ گلوکار علي حيدر نے دس سال بعد موسيقي کي دنيا ميں دوبارہ قدم رکھ ديا ہے اور نئے البم پر کام کررہے ہيں۔
علي حيدر کے نام سے بھلا کون واقف نہيں اپني آواز کے جادو سے سحر پھونک دينے والے گلوکار نے ايک طويل عرصے تک لوگوں کے دلوں پر راج کيا، تقريبا دس برس پہلے علي حيدر نے فن گائيکي سے کنارہ کشي اختيار کرلی، ليکن وقت کا دھارا ايک بار پھر اس خوبصورت آواز کو دنيائے موسيقي ميں واپس کھينچ لايا ہے۔
سروں کے اتار چڑھاؤ پر عبور رکھنے والے اس گلوکار کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں فنون لطيفہ کا حال بھي کرکٹ ٹيم والا ہوچکا ہے، حکومت کو اس شعبے کي سرپرستي کرني چاہيے۔ علي حيدر سمجھتے ہيں کہ اب بھي فلموں ميں اچھے ميوزک کي کمي ہے، اچھا پراجيکٹ ملا تو وہ فلم ميں بھي ضرور کام کرينگے۔ سماء