ہالی ووڈ اسٹار ہیریسن فورڈ طیارہ حادثے میں زخمی

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : ہالی ووڈ اسٹار ہيريسن فورڈ کو ہوا بازی کا شوق  مہنگا پڑگيا، دوسری جنگ عظيم ميں استعمال ہونیوالے طيارے ميں پرواز کی تو کريش لينڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

پردے کے پيچھے خطرناک اسٹنٹس ليکن حقيقی زندگی فلمی سين نہيں، انڈيانا جونز بن کر مہم جوئی کرنیوالے ہيريسن فورڈ طيارہ حادثے ميں زخمی ہوگئے۔

دوران پرواز ہالی ووڈ اسٹار کا طيارہ فنی خرابی کا شکار ہوا تو مجبوراً لاس اينجلس کے ايک گالف کورس کے قريب کريش لينڈنگ کرنا پڑی، واقعے کی خبر پاکر ريسکيو ٹيميں موقع پر پہنچيں اور ہيریسن فورڈ کو اسپتال منتقل کرديا گيا۔

ريسکيو ورکرز کے مطابق سيزنڈ اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہيريسن فورڈ کے بيٹے بين فورڈ نے والد کی صحتيابی سے متعلق ٹوئٹر پيغام بھی جاری کرديا ہے۔ سماء

زخمی

Tabool ads will show in this div