کراچی : ایک ہفتےمیں بجلی کاتیسرا بڑا بریک ڈاؤن

کراچي ميں بجلي کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بحالي کا عمل شروع ہوچکاہے تاہم اب بھی بڑا علاقہ متاثر ہے۔ بلدیہ اور پپری پر کے الیکٹرک کے سرکٹ پر بجلي بحال ہوچکی ہے جبکہ نیشنل گرڈ سے جزوی سپلائی بحال کی جاچکی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاہے کہ دھابیجی اورگھاروپمپنگ اسٹیشن کوبجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیاہےکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کی گئی ہے ان میں گلشن اقبال، ایف بی ایریا، لیاقت آباد اور کورنگی کے علاقے شامل ہیں۔

کراچي ميں بجلي کے بريک ڈاؤن کے باعث شہر کے 60 فیصد علاقے کو بجلی کی فراہم بند ہوئی۔ بلدیہ اور پپری پر کے الیکٹرک کا سرکٹ ٹرپ کرگیا اورکے الیکٹرک کے متعدد گریڈ اسٹیشنز بند ہوگئے جبکہ نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی منقطع ہوئی۔

ترجمان کے الیکٹرک نےبتایا کہ گلشن اقبال اور ايف بي ايريا کے بلاکس ميں بجلي بند ہوئی جبکہ ڈیفنس،کورنگی،صدر،اولڈسٹی ایریا،نارتھ کراچی میں بھی  بجلی غائب رہی۔ ناظم آباد،گلستان جوہر،بلدیہ،کیماڑی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور نارتھ ناظم آباد،سرجانی ٹاؤن،اورنگی،شادمان میں بھی بجلی غائب رہی۔

ادھر سندھ ہائي کورٹ کي بجلی غائب ہونے سے جنريٹرز پر عدالتی کام جاری رہا۔سندھ ہائیکورٹ کے علاوہ بینکنگ کورٹ سمیت ماتحت عدالتیں لوڈشیڈنگ سےمتاثر ہوئیں۔ماتحت عدالت ميں لوڈشیڈنگ کےباعث عدالتی اموربری طرح متاثر ہوئے۔ بجلی کی بندش کے باعث  سائلین،وکلاءاورعدالتی عملہ پریشان رہے۔

 

load shedding

KE

break down

Tabool ads will show in this div