اسپيکر پنجاب اسمبلی نے ڈولفن فورس کو ٹريفک نظام کی بربادی کا ذمہ دار قرار ديا

اسپيکر پنجاب اسمبلی پرويز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈولفن فورس کو ٹريفک نظام کي بربادي کی ذمہ دار ہے وہ شہريوں بالخصوص نوجوان جوڑے سے بدتميزي کرتے ہيں۔

اسپيکر پنجاب اسمبلي پرويز الہٰي نے سماء کے پروگرام کھرا سچ کے ميزبان مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈولفن فورس کو ٹريفک نظام کي بربادي کا ذمہ دار قرار ديا کہا کہ ڈاکو سے بچ سکتے ہيں ليکن ڈولفن فورس سے نہيں بچ سکتے، ان کي تربيت نہيں ہوئي، پتا نہيں کہاں سے پکڑ کر لائے ہيں، موٹرسائيکل ڈولفن فورس کے کنٹرول ميں نہيں ہوتي۔

ڈولفن فورس کے اہلکار چورسےبھي آگے نکل جاتے ہيں ان کے جولوگ ہيں انہيں ڈھونڈ کر اندر کردينا چاہيے، ڈولفن فورس نے پورے نظام کابيڑہ غرق کرديا، شہريوں بالخصوص نوجوان جوڑے سے بدتميزي کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ پي ٹي آئي حکومت نے ہم سے کوئي مشورہ تک نہيں کيا کہ نيا بلدياتي نظام کيسا ہوگا، اخبارميں پڑھ کر نئے بلدياتي نظام کے بارے ميں علم ہوا ۔

اسپيکرپنجاب اسمبلي نے کہا کہ نئی حکومت کو تھوڑا وقت ملنا چاہیے، ن لیگ کو اپنے10سال حکومت کا حساب دینا چاہیے،شہبازشریف نے10سال میں کچھ نہیں کیا، اسحاق ڈارنے مودی سے زیادہ معاشی نقصان پہنچایا،اسمبلی کے منصوبے کو10سال میں مکمل نہیں کیاگیا،رشتےداروں سمیت سارے ہی چھوڑ گئے تھے۔

پرویزالہی نے کہا کہ جوبھی واپس آئے گااس کیلئے دروازے کھلے ہیں،ہم کوئی فارورڈبلاک نہیں بنارہے، ہم12سال ن لیگ کےساتھ رہے،فواد چوپدری نے ٹھیک کہا ہے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے معاملے پرسب کوایک پیج پرہوناچاہیے، بھارت کشمیرمیں کمزورپڑرہاہے، کشمیری مجاہدین کو دہشتگرد کہنا گناہ ہے، شہبازشریف کی کوئی سیاست نہیں ہے، شہبازشریف کی سیاست نوازشریف کی وجہ سے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ والوں کو جنوبی پنجاب صوبہ چاہیے تو جناح پور کیوں نہیں، پنجاب کی بیوروکریسی کا بہت پرانا تجربہ ہے، لوگ جھولیاں اٹھااٹھاکرشہبازشریف کوبدعائیں دے رہےہیں۔

PTI

PUNJAB

PERVEZ ELAHI

Khara Sach

Speaker Punjab Assembly

Tabool ads will show in this div