کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت انصاف نے سماعت مقرر کردی

 

عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا، کیس کی سماعت 18 اور 19 فروری 2019ء کو ہوگی۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی ہالینڈ کے شہر ہیگ میں عالمی عدالت میں آئندہ سال سماعت کے دوران 18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان دلائل دے گا، دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستان جوابی دلائل دیں گے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیر 18 فروری کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک بھارتی وکیل کو دلائل کیلئے وقت دیا گیا ہے، جبکہ منگل 19 فروری کو انہی اوقات میں پاکستانی وکلاء پیس پیلس میں عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔

پاکستان اور بھارتی وکلاء کے دلائل کے بعد بحث و جرح کا آگاز ہوگا، 20 فروری سہ پہر 3 سے ساڑھے 4 بجے تک بھارت جبکہ جمعرات 21 فروری کو ساڑھے 4 سے 6 بجے تک پاکستانی وکیل بات کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کی جرح کی مکمل کارروائی بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی ویب سائٹ پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016ء میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی۔

International Court of Justice

Kulbhushan Yadev

w

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div