ضمنی انتخابات : ن لیگ اور پی پی اتحادی بن گئیں، مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

رواں ماہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ميں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دينے کیلئے پيپلز پارٹی اور ن ليگ نے ہاتھ ملا ليا، نئیر بخاری کہتے ہيں کہ  قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مشترکہ اميدوار لايا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حمایت کریں گے۔

اسلام آباد ميں اپوزيشن جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی، دونوں جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا۔

پی پی رہنماء نئیر بخاری نے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے، مشترکہ اميدواروں کیلئے بھرپور سياسی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ قیادت کی اجازت سے امیدوار لائے جائیں گے، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی حمایت کریں گی۔

قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ کراچی اور رحیم یار خان میں ن لیگ ہماری حمایت کرے گی، این اے 103، پی پی 103 فیصل آباد پر فی الحال مشاورت نہیں ہوسکی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انتخابی مہم میں دونوں جماعتوں کے رہنماء شریک ہوں گے، ن لیگ پیپلز پارٹی کی سندھ کے تمام حلقوں میں حمایت کرے گی، فیصل آباد کے علاوہ باقی حلقوں میں مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے۔

ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے، کئی امیدوار ایک سے زائد حلقوں میں کامیاب ہوئے جس کے بعد انہیں نشستیں چھوڑی پڑیں جبکہ کچھ حلقوں میں الگ الگ وجوہات کی بناء پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے ان تمام حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ECP

Bye Election

Joint Candidate

Tabool ads will show in this div