کوئٹہ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر فائرنگ کرکے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے برأت علی کو قتل کردیا گیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بازار جارہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا، برأت علی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، مقتول کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

HAZARA

Tabool ads will show in this div