معروف ٹاپ ماڈل عیان گرفتار، مقدمہ درج

ویب ایڈیٹر :

اسلام آباد : بینظر انٹر نیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر معروف ٹاپ ماڈل عیان خان کو ساڑھے پانچ لاکھ ڈالرز بیرون ملک لے جانے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے بینظیر انٹڑ نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے معروف ٹاپ ماڈل عیان   کے سامان سے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالرز  برآمد ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا، عیان خان نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں، ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران خاتون ماڈل سے امریکی ڈالرز  برآمد ہوئے ۔

کسٹم حکام نے ملزمہ کو گرفتار کرکے  کسٹم ایکٹ کے تحت  مقدمہ درج کرلیا، جب کہ واقعہ سے متعلق  تفتیش جاری ہے،  واضح رہے کہ مختلف برینڈ میں نام کمانے اور اپنے انگلش گانے سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل عیان  کا شمار ملک کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے۔ سماء

پر

کو

Azadi March

کرلیا

moscow

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div