ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کارروائی میں بھاری اسلحہ، باردوی مواد برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دہشت گرد پہلے ہی ٹھکانہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے سماء ٹی وی کے نمائندہ احمد نواز کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ  کھوئی بہارہ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد موجود ہیں۔

پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا جس میں بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ اور بارودی مواد میں 4 دستی بم ' 2 آرپی جی سیون سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد پہلے ہی ٹھکانہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

raid

arms

Tabool ads will show in this div