اسلام آباد میں فیشن شو، نوآموز ماڈلز کی کیٹ واک اور رقص

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : شہر اقتدار ميں نو آموز ماڈلز کی صلاحیتيں اجاگر کرنے کیلئے فیشن شو کا اہتمام ہوا، شرکاء فیشن کے جلووں کے ساتھ ساتھ رقص سے بھی محظوظ ہوئے۔

ابھرتی ہوئی ماڈلز نے موسم کی مناسبت سے جدید ڈیزائن کے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کی، فیشن شو کا مقصد ماڈلنگ کی دلدادہ لڑکیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا تاکہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھا سکیں۔

فیشن کے جلووں اور رقص و موسیقی کے امتزاج نے محفل کو چار چاند لگا دیئے، نوجوانوں کی بڑی تعداد نے فیشن شو میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا ایسی تقریبات فیشن سے آگاہی اور تفریح کا بہترین ذریعہ ہیں۔ سماء

Tabool ads will show in this div