بھارت کشمیریوں پر ظلم و تشدد بند کرے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ

برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادي ميں قتل عام بند کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا موقع دے۔


صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی پارلیمان کے رکن ٹونی لائیڈ نے بھارت سے اپیل کی کہ مسلئہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے، کشمیریوں پر ظلم و تشدد بند کیا جائے اور مسئلہ کا پُر امن حل تلاش کیا جائے۔

ليبر پارٹي کے رکن پارليمنٹ ٹونی لائیڈ نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہئے، مسلئہ کشمیر کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں بہتر انداز میں اٹھانے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکر گزار ہوں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اقوام متحدہ ایک آزاد کمیشن قائم کرے جو کشمیر میں انسانی حقوق کی تحقیقات کرے، جبکہ گرفتار حریت رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Masood Khan

AJK President

kashmir conflict

Tabool ads will show in this div