یہ کنٹینر نہیں پارلیمنٹ ہے، سنجیدگی سے حکومت چلائیں، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنٹینر نہیں پارلیمنٹ ہے، حکومت سنجیدگی سے چلائیں، سعودی عرب سے بھیک مانگ رہے ہیں تو رازداری کیسی۔

قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا کہ یہ کنٹینر نہیں پارلیمنٹ ہے، حکومت سنجیدگی سے چلائیں، اگر آئی ایم ایف سے قرضہ مانگ رہے ہیں، سعودی عرب سے بھیک مانگ رہے ہیں تو رازداری کیسی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بن گئی ہے، امید ہے یہ کمیٹی آزادی سے کام کرے گی، توقعات کے برعکس کام کیا گیا تو آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ مطالبے کے باوجود کمیٹی چیئرمین شپ اپوزیشن کو نہیں دی گئی، کمیٹی کا کام شروع ہوگا تو دیکھیں گے کیا ہوتا ہے، امید ہے کہ پی اے سی چیئرمین شپ اپوزیشن کو ملے گی۔

بلاول نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہے امید ہے انصاف ہوگا، تحریک انصاف احتساب پر یقین رکھتی ہے، امید ہے تحریک انصاف احتساب سے نہیں بھاگے گی۔

 

PTI

ACCOUNTABILITY

bilawal bhutto zardari

Tabool ads will show in this div