شہنشاہ جذبات محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس ہوگئے

اسٹاف رپورٹ

کراچی : شہنشاہ جذبات محمد علی کو پاکستان فلم انڈسٹری میں نماياں مقام حاصل ہے، وہ اپنی وراسٹائل اداکاری اور جذباتی مناظر کی عکس بندی ميں اکيڈمی کا درجہ رکھتے ہيں، مرحوم کی 9ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

جاندار اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی میں کمال مہارت رکھنے والے محمد علی نے ایک طویل عرصے تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

شہنشاہ جذبات کے نام سے شہرت پانے والے محمد علی اداکاری کے دوران کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گمان گذرتا، انہوں نے اپنے طويل کيرئير ميں 277 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ايک وقت ميں محمد علی اور زيبا کی جوڑی فلموں کی کاميابی کی ضمانت سمجھی جاتی تھی، فلمی مکالموں ميں پيار محبت کے عہد و پيماں کرتے کرتے دونوں نے حقيقی زندگی ميں ساتھ نبھانے کی قسم کھالی۔

محمد علی جيسے بلند پايہ فنکار پر فن بھی ناز کرتا ہے، وہ آج اپنے مداحوں ميں موجود نہيں لیکن ان کی یادیں اور ان کا فن تادير زندہ رہے گا۔ سماء

trott

granted

Tabool ads will show in this div