جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی بلوچستان کے نئے گورنر نامزد

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی کو گورنر بلوچستان کیلئے نامزد کردیا۔

 اطلاعات کے مطابق جسٹس امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان کے عہدے پر تعینات کرنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن ایک سے دو روز میں جاری کردیا جائے گا۔

جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے استعفی دینے کے بعد صوبے میں قائم مقام گورنر کے فرائض اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو سر انجام دے رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے مقرر کردہ گورنرز نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گورنرز کی تعیناتی ہوچکی ہے، عمران اسماعیل نے گورنر سندھ، شاہ فرمان نے گورنر خیبرپختونخوا اور چوہدری سرور نے ایک بار پھر گورنر پنجاب کے عہدے کا اٹھالیا ہے،  بلوچستان کے گورنر کیلئے اب جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کا نام سامنے آیا ہے۔

IMRAN KHAN

governor balochistan

Dr Arif Alvi

Tabool ads will show in this div