ن لیگ کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کیا،شہبازشریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ نون لیگ کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اظہار خیال کیا، کی تقرير کے دوران حکومتي ارکان نے شدید تنقيد کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نون ليگ کي حکومت ميں بجلي کي لوڈشيڈنگ پر قابو پايا اور لوڈشيڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کيا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خيبرپختونخوا ميں منفي 6 ميگاواٹ بجلي پيدا ہوئي، کے پي ميں ٹرانسميشن لائن ہي نہيں لگائي گئی، انھوں نے زور دیاکہ حکومت کو اپني کمزوري کو ماننا چاہئے، حقائق کو غلط انداز ميں بيان نہ کريں۔
شہباز شریف نے وضاحت کی کہ فنڈز کا اندراج اور اس کااستعمال دو عليحدہ باتيں ہيں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آمر کے زمانے کے منصوبوں کو بھي ن ليگ نے مکمل کروايا، اگر الیکشن کمیشن پابندی نہ لگاتا تو باقی ماندہ پیسے بھی خرچ ہوتے۔