منی لانڈرنگ میں کئی ماڈلز ملوث ہیں، اداکارہ میرا کا انکشاف

اسٹاف رپورٹ

لاہور : اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں گرفتار ایان علی تنہا نہیں ان جیسی اور بھی حسینائیں اس دھندے میں ملوث ہیں۔

میکنگ ڈالر ماڈل ایان علی ہی نہیں ڈالرز کی دیوانی، بہت سی نئی ماڈلز برسوں سے منی لانڈرنگ کے دھندے میں لگی ہوئی ہیں، تہلکہ خیز انکشاف کسی عام بندی نے نہیں کیا، اندر کی یہ بات اداکارہ میرا نے بتائی ہے۔

یہی نہیں جناب! اداکارہ میرا نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کی ماڈلز، ڈرگز کا دھندا کرتی ہیں، میرا نے انکشافات کے ساتھ ساتھ ماڈلز کو اسلام کا راستہ اپنانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

اداکارہ میرا کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے سخت ایکشن لیں اور ملک کو بدنام کرنیوالی ماڈلز کیخلاف کارروائی کریں۔ سماء

Ayan Ali

policy

misbah

Tabool ads will show in this div