کچھ بچوں کو جن لے جاتے ہیں،ڈی آئی جی سی آئی اے کی منطق

?????????
?????????

ڈی آئی جی سی آئی اے امين يوسف زئی نے انوکھي منطق دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب بچے اغوا نہيں ہوتے، کچھ بچوں کو جن بھي لے جاتے ہيں، اب جن سے بچوں کو بازياب کرانے کا کوئي فارمولا نہيں ہے۔

سندھ ہائي کورٹ ميں لاپتا بچوں کے کيس کي سماعت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسفزئی نے بچوں کے لاپتا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچے اغوا نہيں ہو رہے، کچھ بچے گھر سے ناراض ہو کر چلے جاتے ہيں، لوگ پريشان ہيں تو اللہ اس سے نجات دلائے۔

 

کچھ بچوں کے اغوا سے متعلق ڈی آَئی جی سی آئی اے نے حد کرتے ہوئے کہا کہ "کچھ بچوں کو تو جن بھي لے گئے تھے، اب جن کا فارمولا ہمارے پاس نہيں"۔

SINDH HIGH COURT

DIG CIA

Tabool ads will show in this div