لاہور،فلم اور اسٹیج کی اداکارہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسٹاف رپورٹ


لاہور   :   لاہور میں فلم اور اسٹیج کی اداکارہ شانزہ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے،تاہم حملے میں خوش قسمتی سے اداکارہ محفوظ رہیں۔

اداکارہ شانزہ الحمرا کلچرل کمپیلکس میں جاری ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ کلمہ چوک کے قریب چار موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ اداکارہ فائرنگ کے دوران محفوظ رہیں لیکن ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

اداکارہ شانزہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سماء

اور

کی

پر

MQM

فائرنگ

karzai

inzamam

misbah

Tabool ads will show in this div