فلم’مانی کر نیکا:دی کوئین آف جھانسی‘کی نئی جھلک جاری

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانی کر نیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’مانی کر نیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے، جس میں کنگنارناوت وردی پہنے لڑائی کے لئے تیار للکارتی دکھائی دے رہی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کنگنا رنوت، جسشو سنگپتا، انکیتا لوکھنڈے، اتول کلکارنی ، سونو سوڈ اور وابھو تتووادی شامل ہیں، فلم کے ہدایتکار کرش ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ’’مانیکرنیکا۔دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا حصہ ہونے پر فخر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں بہت مضبوط کردار ادا کر رہی ہیں اور وہ فلم میں جھانسی کی رانی کردار کے ساتھ پورا انصاف کرنا چاہتیں تھیں اور اس کردار کی ادائیگی کے لئے انہوں نے اپنی پوری جان لگا دی ہے۔

Kangana Ranaut

teaser

Queen of Jhansi in Manikarnika

Tabool ads will show in this div