رنبیر کپور نے اپنی دادی کرشنا راج کپور سے متعلق دلچسپ واقعات کا انکشاف کردیا

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ دادی کرشنا راج کپور دادا راج کپور کے کام کی بہت بڑی نقاد تھیں اور دادا فلموں کے متعلق دادی کے مشورے کو سنجیدگی سے لیتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے حالیہ انٹرویو میں دادی کرشنا راج کپور سے متعلق دلچسپ واقعات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے برعکس دادی کرشنا راج کپور کو فلموں کے متعلق بہت زیادہ معلومات تھیں،ایک روز دادا نے اپنی فلم کے متعلق دادی کی رائے جاننے کے لئے انہیں رات کو جگایا اور اسٹوڈیو لے کر گئے۔

دادا ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے کہ دادی ان کی تمام فلمیں دیکھیں اور یہی نہیں وہ فلموں کے متعلق دادی کے مشورے کو سنجیدگی سے لیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد رشی کپور کی فلم ’’بوبی‘‘ کا کلائمیکس دیکھنے کے بعد دادی نے کہا کہ انہوں نے یہ فلم کیوں کی جس میں اتنی مشکلات دیکھنے کے بعد ہیرو اور ہیروئن کو مار دیا جاتا ہے جس کے بعد دادا نے فلم کا کلائمیکس تبدیل کر دیا۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور نیتو کپور اداکار رشی کپور کے امریکا میں علاج کی وجہ سے دادی کی آخری رسومات میں شرکت نہ کر سکے، اداکار رشی کپور ان دنوں علاج کی غرض سے امریکا میں ہیں اور ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ نیتو کپور اور بیٹا رنبیر کپور بھی موجود ہیں جس کے باعث رشی کپور کی فیملی ان کی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکی۔

 

Rishi kapoor

Raj Kapoor

krishna raj kapoor

Tabool ads will show in this div