پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔ جوہر ٹاون میں قبضہ مافیا سے اڑتیس کینال اراضی واگزار کرالی گئی۔ انار کلی بازار میں دکانوں کے باہر لگے شیڈز بھی اتار دئیے گئے۔

آپریشن کا آغاز سبزہ زار، جوہر ٹاؤن اور انارکلی کے علاقوں میں کیا گیا ۔ سرکاری زمنیوں پر بنائی گئی تجاوزات کو بھاری مشینوں کے ذریعے بلا تفریق گرادیا گیا ۔

وزیر ہاوسنگ پنجاب محمود الرشید کہتے ہیں اب کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ۔ قابضین کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔

محمود الرشید کہتے ہیں کہ مہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے، مہم پورے پنجاب میں جاری ہے، قبضہ کراتے وقت اگر سرکاری اہلکار ملوث ہوئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کی مہم کے دوران قابضین نے اسے روکنے کی بھی کوشش کی مگر ناکام رہے ۔

ڈی سی لاہور کے مطابق پہلے روز اڑتیس کنال زمین واگزار کرائی گئی ہے ۔ مہم چار ہفتے جاری رہے گی ۔

PUNJAB

Mehmoodur Rashid

land grabbing mafia

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div