منی لانڈرنگ میں گرفتار ماڈل ایان علی کا بیان مشکوک قرار
ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی : منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار معروف ماڈل ایان علی کا دیا گیا بیان مشکوک قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق تفتیش میں ایان علی کے پراپرٹی ڈیلر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خوبرو ماڈال ایان علی کے منی لاڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ کی راول پنڈی بینچ میں ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس طارق عباسی نے کی۔ ذرائع کے مطابق ایان علی نے منی لانڈرنگ کیس میں پانچ لاکھ ڈالر کی ملکیت کے ثبوت تفتیشی ٹیم کو دیئے تھے، تاہم ٹیم نے ثبوت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ایان کے پراپرٹی ڈیلر کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ تفتیشی ٹیم آج کسی بھی وقت پراپرٹی ڈیلر کا بیان ریکارڈ کرے گی۔
بیان حلفی کی جانچ پڑتال کیلئے اسٹامپ فروش کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا اور پوچھا جائے گا کہ جیل میں موجود ایان علی کے بیان حلفی پر دستخط کس نے کیئے۔ آج ہونے والی سماعت میں کسٹم حکام کی غیر حاضری کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، آئندہ سماعت پر وکلاء درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔ سماء