شاہد آفریدی قومی کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں بول پڑے

سابق کپتان شاہد آفريدی قومی قائد سرفراز احمد کی حمايت ميں ميدان ميں آگئے۔ کہتے ہيں ورلڈ کپ 2019ء کيلئے قومی ٹیم کی قیادت سے سرفراز کو ہٹانا ناانصافی ہوگی۔

سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد کی حمایت کردی، کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کی پرفارمنس پر سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا نا انصافی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ م

سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019ء تک کپتان برقرار رکھا جائے اور ان کی قیادت کا کا اعلان کردیا جائے تو اچھا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، گروپ میچز میں بھارت سے شکست کھائی، سپر فور مرحلے میں بھی بھارت کے ہاتھوں ناکامی کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے بھی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ صرف افغانستان سے فتح نصیب ہوئی تھی۔

world cup 2019

Safaraz Ahmed

Asia cup 2018

Tabool ads will show in this div