ملتان، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی

ملتان کے سرکاري اسکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی لگادی گئی ہے۔


ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اساتذہ اسکول ٹائم میں موبائل فونز ہیڈ ماسٹر کے پاس جمع کروائیں گے۔

ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے سی ای او مختار حسین نے نوٹیفیکیشن میں لکھا ہے کہ موبائل فون کا استعمال بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہوتا ہے، دوران کلاس موبائل استعمال کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں بھی کلاس روم یا کلاس روم کے باہر کھڑے ہو کر گفتگو نہ کی جائے بلکہ اسٹاف روم میں بیٹھ کر مختصر اور ضروری بات کی جائے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپنے ذاتی معاملات اور اپنی پڑھائی کے بارے میں بھی گفتگو سے پرہیز کریں۔

سماء سے بات کرتے ہوئے سی ای او مختار حسین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال کرنے سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھی جس کی وجہ سے پابندی لگائی، ہنگامی صورت میں اساتذہ اسکول کے ’’پی ٹی سی ایل‘‘ سے فون کر سکتے ہیں۔

govt schools

Tabool ads will show in this div