تازہ ترین

نصف سے زائد کراچی تاحال بجلی سے محروم

شہر کراچی میں پیر کی رات بجلی کے تعطل نے نصف شہر کو تاریکی میں ڈبو دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک شیراز معین الدین کے مطابق فالٹ کی اطلاع ہے، عملہ خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کے الیکٹرک کی مہربانیوں نے شہر کراچی پر اپنے کرم کم نہ کیے۔ پیر کی رات ایک بار پھر شہر کا نصف سے زائد حصہ شام ہوتے ہی تاریکی میں ڈوب گیا۔ دن میں گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کی دہری اذیت سہنے والے شہریوں کی رات کی نیندیں بھی حرام ہوگئی۔

 

شام سے غائب بجلی صبح تک بھی نہ بحال ہوسکی، کئی علاقوں میں رات سے بجلی کی فراہمی معطل رہی ۔ کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق شارع فیصل، پی ای سی ایس ایس، محمد علی سوسائٹی، کے ڈی اے، کلفٹن، گارڈن، گلشن اقبال،گلستان جوہر، لیاقت آباد، ناظم آباد، عزیز آباد، نرسری، جہانگیر روڈ، محمود آباد، ملیر، ملیرہالٹ رفاہ عام، ڈیفنس ویو، کلفٹن اولڈسی ایریا، برنس روڈ، برنس روڈ، گلبہار، لانڈھی اور دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

 

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کے باعث ایکسٹر ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوئی ہے، جس کو درست کرنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں، جب کہ متبادل سرکٹ سے شہر میں بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرانے کے باوجود ابھی تک بجلی بحال نہیں کی گئی۔ غصے کا اظہار کرتے اور رات بھر گلیوں اور سڑکوں پر رات گزارنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ آئے دن کا معمول بن گیا ہے کہ پورا پورا دن بجلی غائب رہتی ہے، یہ حکومت اور کے الیکٹرک کی نا اہلی ہے۔

load shedding

K ELECTRIC

power break down

Karachi power crisis

Tabool ads will show in this div