حریت رہنماوں کا بھارت میں موجود سیکریٹری جنرل یو این کو خط

بھارتی دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام کشمیری حریت قیادت نے خط لکھ کر بھارتی چہرہ بے نقاب کردیا۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارت کے تین روزہ دورے پر پہنچنے والے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوئتریس کو کشمیری حریت پسند رہنمائوں نے خط لکھ دیا۔

دورے کے دوران سیکریٹری جنرل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور دیگر رہ نماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اختلافات پُرامن طور پر ختم کرنے کے لیے مثبت مذاکرات کیے جائیں ۔

 

کشمیر ی حریت رہنماوں نے خط میں لکھا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، بھارت کا مذاکرات سے انکار کشمیر سمیت پورے خطے کا ناقابل تصور نقصان ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس تین روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں۔

ANTONIO GUTERRES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div