واٹر ڈیوائنر کی آسٹریلیا اور ترکی میں دھوم، امریکا میں پریمیئر

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : امريکا ميں واٹر ڈيوائنر کا شاندار پريميئر ہوا جس ميں ہدايت کار رسل کرو نے شرکت کی، فلم آسٹریلیا، ترکی اور نیوزی لینڈ میں دھوم مچادکی ہے، 24 اپريل کو امريکی سنیما گھروں کی زينت بنے گی۔

پہلی جنگ عظیم کے بعد گمشدہ بیٹوں کی تلاش کیلئے آسٹریلوی کسان سفر کا آغاز کرتا ہے اور ترکی جاپہنچتا ہے، یہ کہانی ہالی ووڈ فلم واٹر ڈیوائنرکی۔

فلم کا مرکزی کردار آسکر ايوارڈ يافتہ ہدايت کار اور اداکار رسل کرو نبھا رہے ہيں، فلم کی کاسٹ ميں يوکرائن اور ترکی کے اداکار بھی شامل ہيں۔

سنسنی خيز مناظر سے بھرپور فلم آسٹريليا، ترکی اور نيوزی لينڈ ميں دھوم مچانے کے بعد 24 اپريل سے امريکی سنيما گھروں ميں نمائش کیلئے پيش کی جائے گی۔ سماء

decision

fms

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div