مہدی حسن کے ایوارڈز چوری، بہو انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

اسٹاف رپورٹ


لاہور : چوروں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کے ایوارڈز کو بھی نہ بخشا، پولیس کی کارکردگی سے مایوس اہل خانہ نے ایوارڈ کی برآمدگی کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا در کھٹکٹھا دیا۔

مہدي حسن تو اب اس دنيا ميں نہيں رہے، شہنشاہ غزل کي خدمات کے اعزاز ميں ملنے والے ايوارڈز ہي ان کے اہل خانہ کا سرمايہ حيات تھے، چوروں نے مہدي حسن کے بيٹے کے گھر نقب لگائی تو مرحوم کو ملنے والے ايواڈز بھي ديگر سامان کے ساتھ لے اڑے۔

اہل خانہ نے ايوارڈز کي برآمدگي کیلئے پوليس سے رجوع کيا، تھانہ لٹن روڈ ميں مقدمہ بھي درج ہوگيا، مگر کئي روز گزرنے کے باوجود تفتيش ميں پيش رفت نہ ہوسکی۔ پوليس کي جانب سے مايوس ہو کر مہدي حسن کي بہو نے عدالت سے رجوع کيا ہے، ايوارڈز کي برآمدگي کي درخواست کي سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ سماء

کے

ceo

cost

sister

Tabool ads will show in this div