کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکا، 5 افراد زخمی، علاقے سے 8 مشتبہ افراد گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میر گاہی خان چوک کے قریب دھماکے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں سے ایف سی کی گشت پر مامور 2 گاڑیاں گزر رہی تھیں، دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اہلکار محفوظ رہے۔
دھماکے سے قریبی مسجد، دکانوں اور مکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، زخمی ہونے والے 4 افراد عبدالعلی، محمد عاطف، عرضی خان عبدالحلیم اور کلیم اللہ کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی عبدالعلی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جس میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سماء