بھارتی فوج کی وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

گھبرائی ہوئی بھارتی اور میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے سفری ہیلی کاپٹر کو آرمی کا ہیلی کاپٹر بنا دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر گاؤں تروڑی میں ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے جب ان کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی پوسٹ سے فائر بھی کیا گیا، ہیلی کاپٹر بحفاظت حویلی اُتر گیا۔

وزیراعظم چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے گئے تھے ۔

یہ واقعہ کل ہفتے کو پیش آیا جب وزیراعظم لائن آف کنٹرول کے انتہائی قریب سفر کررہے تھے جس بنا پر بھارتی افواج نے اسکو پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر سمجھ لیا تھا۔

واقعے کے بعد سماء سے بعد کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کہتے ہیں کہ وزراء کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں اپنی حدود میں تھا، کوئی گن شپ ہیلی کاپٹر نہیں پرائیوٹ ہیلی کاپٹر تھا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عام ہیلی کاپٹر تھا جو زیرو لائن کے قریب سے گزرتا ہے، بھارت بہانہ بنا کر معاملے کو کوئی اور رنگ دینا چاہتا ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اللہ وہ وقت لائے کہ میں ایل او سی عبور کروں،  کیا میں نے وہاں پر کوئی چھاپہ مار کارروائی کرنا تھی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم خطے میں جنگی جنون نہیں چاہتے۔

indian forces

RAJA FAROOQ HAIDER

Tabool ads will show in this div