چترال میں اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیاگیا

 

چترال میں لڑکوں کے اسکول کو بارودی مواد سے اڑادیا گیا۔

چترال میں تعلیم دشمن عناصر کی تخریب کاری سامنے آگئی۔ ارندو کے علاقے میں لڑکوں کے پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے میں اسکول کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ واضح رہےکہ چترال میں ارندو کا علاقہ افغان بارڈر سے متصل ہے اور یہ علاقے کا واحد لڑکوں کا اسکول تھا۔

اسکول میں دھماکوں کا واقعہ اتوار کو الصبح پیش آیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

war against terror

Tabool ads will show in this div