رینجرز اہلکاروں کا مقصد سرفراز کو قتل کرنا تھا، سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سرفراز شاہ قتل کیس کا تحریری فیصلہ سماء کو موصول ہوگیا، فيصلے کے متن ميں قرار ديا  گیا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کا مقصد ہی سرفراز شاہ کو قتل کرنا تھا۔


سندھ ہائيکورٹ کے فيصلے ميں کہا گيا ہے کہ رینجرز اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے مقتول کو وقت پر اسپتال نہیں پہنچایا جاسکا، رینجرز اہلکار نے گولیاں چلائیں لیکن کوئی اہلکار اس کی جان بچانے کیلئے آگے نہيں آیا۔


متن کے مطابق مقتول خالی ہاتھ اور رینجرز سرکاری اسلحے سے لیس تھی، ایسے نہتے لڑکے پر گولی چلائی گئی جو اپنی جان کی بھیک مانگ رہا تھا۔


عدالت کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کے بھاگنے اور رینجرز پر حملہ کرنے کا بھی کوئی امکان نہیں تھا، یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قانون شکنی کی بدترین مثال ہے۔ سماء

کا

رینجرز

کو

سندھ

premier

فیصلہ

ہائیکورٹ

euros

woes

tale

Tabool ads will show in this div